08 Aug 2024
(لاہور نیوز) نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے باعث 14 دن کے ریمانڈ کو بڑھا کر 40 روز کر دیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اس سے متاثرہ فریق ہیں، ترامیم بدنیتی پر مبنی ہیں۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ترامیم کو کالعدم قرار دے۔