اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک جانیوالے محنت کشوں پر ٹیکس عائد کر دیا

08 Aug 2024
08 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان سے خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں پر ٹیکس عائد کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ایس آر او جاری کر دیا گیا جس میں ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خلیجی ممالک جانے والے محنت کشوں کے ہوائی ٹکٹ پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، ایکسائز ڈیوٹی محنت کشوں کے ویزے پر سفر کرنے والوں سے وصول کی جائے گی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فی ٹکٹ 5 ہزار روپے فکسڈ رقم کے طور پر وصول کئے جائیں گے، ٹیکس امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو کے تصدیق شدہ لیبر ویزے پر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹیکس پاکستان سے خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت جانے والے محنت کشوں سے وصول کیا جائے گا، دیگر خلیجی ممالک میں قطر، بحرین، عمان اور عراق بھی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے