اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال 26.2 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہونگی، 3.5 فیصد گروتھ ریٹ ناکافی: گورنر سٹیٹ بینک

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(لاہورنیوز) گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 25-2024 کیلئے 3.5 فیصد کا گروتھ ریٹ ناکافی ہے، رواں مالی سال مجموعی طور پر 26.2 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے جمیل احمد کا کہنا تھا کہ دوست ممالک سے 12.3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کو رول اوور کرایا جائے گا، چین کا 4 ارب ڈالر کمرشل قرض رول اوور، آئی ایم ایف ٹرانچ ملے گی۔

گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی طور پر 16 ارب ڈالر قرض رول اوور ہو گا، 10 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، گزشتہ ماہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں باقی ساڑھے 8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک سے 4.4 ارب ڈالر ملیں گے، ملکی معیشت میں استحکام کیساتھ پالیسی ریٹ میں بہتری کی پیشگوئی ہے، بیرونی ادائیگیوں کا پریشر نہیں اس لیے روپے کی قدر مستحکم رہنے کا امکان ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال مہنگائی ساڑھے 13 فیصد تک، آئندہ مالی سال 7 فیصد تک محدود ہو گی، رواں مالی سال کے اختتام تک زرمبادلہ ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں، منی سرکولیشن کی بجائے مالی سال 2024 کے دوران بینکنگ ٹرانزیکشنز میں اضافہ ہوا۔

جمیل احمد نے پانچ سالہ پلان سے قومی اسمبلی خزانہ کو آگاہ کر دیا، مالی سال 2024 سے مالی سال 2028 تک مہنگائی 7 فیصد تک رہنے کا پلان ہے، پانچ سالہ پلان کے تحت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول میں رکھا جائے گا، سال 2024 سے مالی سال 2028 تک زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ درآمدات کے برابر ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے