07 Aug 2024
(لاہورنیوز) سٹاک مارکیٹ میں آج اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 361 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم دوپہرے کے وقفے کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث 100 انڈیکس 76 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں آج 7 ارب 41 کروڑ 54 لاکھ 56 ہزار 894 روپے مالیت کے 12 کروڑ 88 لاکھ 3 ہزار 602 شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔