اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سوئی ناردرن گیس کمپنی چوروں سے کروڑوں روپے کی ریکوری کرنے میں ناکام

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(لاہور نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی چوروں سے کروڑوں روپے کی ریکوری کرنے میں ناکام ہو گئی۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق سوئی گیس کمپنی کی طرف سے چوروں سے ریکوری کی بجائے ریبیٹ کے نام پر شہریوں سے اضافی وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے، جنرل منیجر بلنگ کی غفلت کی وجہ سے 28 گیس چوروں کی نشاندہی کے باوجود ریکوری نہیں کی جا سکی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلنگ سیکشن کی کمزور مینجمنٹ کی وجہ سے 28 کروڑ 68 لاکھ روپے کی ریکوری تاخیر کا شکار ہے، چور گھریلو کنکشن پر گیس کا کمرشل استعمال کر رہے تھے، گیس چور جعلی میٹر، ٹمپرنگ اور براہ راست گیس استعمال کر رہے تھے۔

 آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریجنل تشخیصی ٹیم نے 28 گیس چوروں کی درخواستیں مسترد کر کے ریکوری کی ہدایت کی تھی، بلنگ سیکشن گیس چوروں سے رقم کی ریکوری میں ناکام رہا،  گیس چوری کی رقم عدم ریکوری معمول بن چکا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں بھی اربوں روپے کی ریکوری نہیں کی جا سکی، گیس کی ریکوری کے کیسز گیس ریکوری کورٹ ملتان میں زیر سماعت ہیں، ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کیسز کی بھر پور پیروی کر کے ریکوری یقینی بنائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے