اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مومنہ اقبال سے حساس سوال، ندا یاسر ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر اداکارہ مومنہ اقبال سے حساس سوال پوچھنے پر ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں آگئیں ۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر انکے مارننگ شو کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اداکارہ مومنہ اقبال کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں ندا یاسر نے مومنہ اقبال سمیت پروگرام میں موجود دیگر اداکاروں سے سوال کیا کہ انہیں کس شخص کے جانے کا دکھ سب سے زیادہ ہوا اور کیا آج تک انہیں اس کا دکھ ہے؟

اس سوال پر دیگر مہمانوں نے اپنے والدین کے انتقال کے دُکھ پر بات کی۔ مومنہ اقبال کا نمبر آیا تو ندا یاسر نے ان سے سوال کرنے سے پہلے ہی اداکارہ کے حال ہی میں انتقال کر جانے والے والد پر بات کی۔

ندا یاسر نے اس دوران کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ اداکارہ سے سوال کریں یا نہ کریں؟ مومنہ اقبال کا زخم ابھی ہرا ہے، وہ بھرا نہیں، اس لیے وہ ان سے ایسا سوال نہیں کرتیں کہ انہیں کس شخص کے جانے کا دکھ آج تک ہے؟

مومنہ اقبال اس موقع پر بغیر کچھ کہے آبدیدہ ہوگئیں اور ان کے چہرے پر افسردگی واضح نظر آئی۔

جونہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ندا یاسر کے سوال پوچھنے پر صارفین نے تنقید کرنا شروع کردی۔ صارفین نے ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نہ صرف ان کے پروگرام کو فضول قرار دیا بلکہ یہ بھی لکھا کہ وہ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھی ہیں۔

کچھ صارفین نے یہ بھی لکھا کہ ندا یاسر نے جان بوجھ کر مومنہ اقبال سے ایسا سوال کیا تاکہ پروگرام کی ریٹنگ آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے