اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سارہ خان کی اپنی بیٹی عالیانہ کے ساتھ تصاویر وائرل

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی اپنی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں وہ ورزش کررہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ ننھی بیٹی عالیانہ فلک بھی موجود ہیں۔

سارہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ ورزش کررہی ہیں لیکن آپ والدہ ہیں اور والد (فلک شبیر) آپ کے فٹنس کوچ اور فوٹو گرافر ہیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اس سے قبل بھی ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر جولائی 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کے ہاں 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام عالیانہ فلک رکھا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے