اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز: قومی سکواڈ کا اعلان، سعود شکیل نائب کپتان مقرر

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

قومی سکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عامر جمال کی سکواڈ میں شمولیت کو فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔

پاکستان شاہینز سکواڈ

دوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلا دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے لیے بھی پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان شاہینز سکواڈ کی قیادت سعود شکیل کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) اور عمر امین شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہو گا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا، بنگلا دیش کی ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم نے 21 اگست 2024 سے 5 اپریل 2025 تک 9 ٹیسٹ، 14 ٹی 20 اور کم ازکم 17 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے