اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جرمن سیاح کو ’’مشورے‘‘ دینے والے ڈولفن اہلکار گرفتار

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے پبلک پارک میں ڈکیتی کا نشانہ بننے والے جرمن سیاح کو قانونی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دینے والے ڈولفن اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگ گئیں ۔

جرمن سیاح کے ساتھ واردات کے بعد موقع پر پہنچنے والے ڈولفن اہلکار جرمن باشندے کو کارروائی نہ کروانے کا کہتے رہے ۔ چاروں اہلکاروں کو سی سی پی او نے دفتر بلا کر گرفتار کرا دیا۔

جرمن سیاح کے ساتھ ہونے والی واردات کے بارے میں بھی ڈولفن اہلکاروں نے کسی اعلیٰ افسر کو آگاہ نہ کیا اورڈولفن اہلکار بغیر کوئی کارروائی کئے جرمن سیاح کو مطمئن کر کے چلے گئے۔ سی سی پی او لاہور نے اہلکاروں کو دفتر بلا کر گرفتار کروادیا۔ سنگین غفلت برتنے پر سی سی پی او بلال صدیق نے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

چاروں اہلکار تھانہ سول لائنز کی حوالات میں بند کردیئے گئے۔ گرفتار ہونے والوں میں ڈولفن اہلکار مزمل، عمیر ،قاصد اور حسنین شامل ہیں۔ دوسری جانب ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے