اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹیٹ بینک کے زیر اہتمام ’نباف‘ پاکستان کی افتتاحی تقریب

06 Aug 2024
06 Aug 2024

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام ’ نباف‘ پاکستان کی افتتاحی تقریب ہوئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق قومی ادارہ برائے بینکاری و مالیات (نباف) اور ادارہ بینکارانِ پاکستان (آئی بی پی) کے انضمام سے ’نباف‘ پاکستان وجود میں آیا،’نباف‘اور آئی بی پی کی خوبیوں کے امتزاج سے نمو اور اختراع کے لئے ایک مضبوط اور متنوع ادارہ تشکیل پائے گا۔

نباف پاکستان بینکاری اور مالیات میں تعلیم اور تربیت فراہم کرنے والا ادارہ ہو گا، تقریب سے خطاب میں گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بینکاری اور مالی تربیت کا منظرنامہ بدلنے کے لئے سٹریٹجک سوچ اپنانے پر زور دیا۔

جمیل احمد نے کہا کہ مالی شعبے کے لئے مہارتوں کا فروغ اور بلند معیارات کا تعین لازمی ہے، نباف پاکستان تربیتی پروگراموں، سرٹیفکیشن، اہلیتوں اور جائزے کی خدمات کی ایک وسیع رینج پیش کرے گا۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ ’نباف‘ پاکستان میں جدت پر توجہ دی جائے گی اور اسے عالمی معیارات سے ہم آہنگ کیا جائے گا، یہ انضمام پیشہ ورانہ ترقی، بہترین روایات کے فروغ اور اقتصادی ترقی کی معاونت کے قومی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ بینک اور مالی ادارے نباف پاکستان کے ساتھ اشتراک کریں، مضبوط مالی شعبے کی تعمیر کے لئے اس کے وسائل سے فائدہ اٹھائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے