اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ کیس، 29 ملزمان کی قبل ازگرفتاری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ

06 Aug 2024
06 Aug 2024

(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 29 ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے قبل ازگرفتاری ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔

علی امتیاز، نعیم عباس، اشرف خان، محمد جاوید، امتیاز محمود، علی اصغر، ناہید ملک، حماد علی، محمد اسلم، حمیرا بی بی، ذوالقرنین، عبدالوہاب، حبیب الرحمان، عثمان قادری، حسنین علی، اشتیاق خان، عثمان فاروق، ولی خان، عروج فاطمہ، شہروز، زوہیب جبار اور بلال حسیب سمیت دیگر کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

عدالت نے زین قریشی، اسد عمر، فرحت عباس، علیمہ خان، عظمیٰ خان سمیت 25 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں تین ستمبر تک توسیع کا حکم دیا ہے۔

دوران سماعت، عدالت نے تفتیشی افیسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے حوالے سے آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟ آپ کو شامل تفتیش کرنے کے لیے کیوں ملزم دیا جائے، آپ کے پاس کیا ثبوت ہے آپ قانون کی بات کریں۔

عدالت نے تفتیشی افیسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا شواہد دیں گے کہ ضمانت خارج کر دی جائے بتائیں، ملزم کی بیل خارج ہونے کے بعد ملزم کو ریمانڈ کے لیے آپ نے میرے پاس آنا ہے تو بتائیں کیا ثبوت ہے۔ تفتیشی افیسر نے کہا کہ ہمیں مزید وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے کہا کہ اب آپ کو ٹائم نہیں ملنا۔

عمر ایوب کی جانب سے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں آج چوتھی بار آپ کے سامنے پیش ہو رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں ادھار مانگ رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ آپ نے لکھا ہے کہ ادھار مانگنا منع ہے۔

علیمہ خان نے عدالت میں کہا کہ ہم یہاں 200 لوگ اسلام آباد اور دوسرے شہروں میں پیش ہوتے ہیں، آپ کو بھی معلوم ہے کہ تفتیشی افسر پیش نہیں ہونا چاہتا، تفتیشی افسر پیش نہیں ہو رہا، اس کے لیے کوئی سزا تو ہونی چاہیے۔

جج خالد ارشد نے ریمارکس دیے کہ کل میں نے یہ بات کی ہے کہ یہ مناسب نہیں ہے، میں نے تفتیشی افسر سے کہا کہ آپ لکھ دیں کہ آپ کے پاس ثبوت نہیں ہیں، اگر تفتیشی افسر کے پاس ثبوت نہیں ہے تو گرفتاری نہیں ہوگی۔

عدالت کے مطابق یہ ملزمان ایف آئی آر اور ضمنیوں میں نامزد نہیں ہی۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے