(ویب ڈیسک) شہر میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے مرد اور عورت کو آخر کار گرفتار کر لیا گیا۔
اس ڈکیت جوڑے نے فیصل ٹاؤن ، لیاقت آباد، نشتر کالونی میں فارمیسی پر وارداتیں کیں، انہوں نے گلشن راوی میں ڈیپارٹمنٹل سٹور، لٹن روڈ میں فاسٹ فوڈ شاپ پر ڈکیتیاں کیں، آخر کار لٹن روڈ پر فاسٹ فوڈ ریسٹونٹ پر موجود لوگوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے۔
گرفتار ہونے والے ڈکیت جوڑے کے نام اقرا اور نوریز ہیں۔
دونوں نے لٹن روڈ سےگن پوائنٹ پر ایک موٹرسائیکل بھی چھینی ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مل کر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے میاں بیوی ہیں۔ ان سے اسلحہ، نقدی ، موٹرسائیکل و دیگر سامان بر آمد ہوا ہے۔ پولیس کو امید ہے کہ مزید تفتیش سے اس ڈکیت جوڑے کی مزید وارداتیں بھی سامنے آئیں گی۔
دریں اثنا ڈکیت میاں بیوی کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں وہ ایک ڈکیتی کے بعد موٹرسائیکل پر سوار مرد لوٹی ہوئی رقم پیچھے بیٹھی ہوئی عورت کو پکڑا رہا ہے۔