06 Aug 2024
(ویب ڈیسک) نادر آباد میں خاتون سے طلائی زیورات چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا،ملزم معمر خاتون کے کان سے سونے کی بالی نوچ کر فرار ہوا تھا، ون فائیو پرکال چلنے پر ڈولفن سکواڈ نے دھر لیا ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے15 کال پرملزم کا حلیہ نوٹ کر کے بیدیاں روڈ پر راؤنڈاپ کرلیا، ملزم بزرگ خاتون کے کان سے جھپٹا مار کر سونے کی بالی کھینچ کر فرار ہوا تھا۔
ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی بالی، موبائل فون اور پرس برآمد کرلیا گیا۔ ڈولفن ٹیم نے سونے کی بالی برآمد کرکے خاتون کے حوالے کر دی۔ ملزم گلفام ریکارڈ یافتہ نکلا، جسے چوکی نادرآباد کے حوالے کردیا گیا۔