اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پیرس اولمپکس گیمز میں ارشد ندیم آج ایکشن میں ہونگے

06 Aug 2024
06 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹ ارشد ندیم اولمپک گیمز میں میڈل لینے کی امید کے ساتھ آج ایکشن میں دکھائی دینگے۔

پیرس میں جاری اولمپک گیمز میں قومی ہیرو پول بی میں بھارتی حریف نیرج چوپڑا کے ساتھ فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کے لئے مدمقابل ہونگے، گروپ اے اور گروپ بی میں 32 ایتھلیٹس فائنل راؤنڈ کے لئے مدمقابل ہونگے جن میں سے بہترین 12 ایتھلیٹس فائنل کے لئے کوالیفائی کرینگے۔

گروپ بی کا مقابلہ  پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر شروع ہوگا ، جہاں ارشد پانچویں نمبر پر ہوں گے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ قوم میرے لئے دعا کرے، تمام توجہ کل کے کھیل پر مرکوز ہے، مکمل فٹ اور میڈل کے لئے پر امید ہوں، ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم 84.62 میٹر جیولن تھرو کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے تھے۔

ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی پلیئر نیرج چوپڑا نے 87.58 میٹر تھرو کیساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا، اولمپکس گیمز میں سوئمنگ، شوٹنگ اور سو میٹر اسپرنٹ ریس میں کوئی ایتھلیٹ فائنل تک نہیں جاسکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے