اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کو سہولیات فراہمی کی درخواست پرجیل حکام سے رپورٹ طلب

06 Aug 2024
06 Aug 2024

(لاہور نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں عالمی قوانین اور جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پر جیل حکام سے گزشتہ دوہفتوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں عالمی معاہدوں اور جیل رولز کے مطابق سہولیات کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیا کیا سہولیات ہیں کیا نہیں ہیں ؟ اڈیالہ جیل حکام سے پہلے پوچھ لیتے ہیں وہ زیادہ متعلقہ ہیں، جیل حکام بتائیں کہ زمینی حقیقت کیا ہے اور کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ کے ذریعے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جاتی، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جواب آنے دیں، چیزیں واضح ہونے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں ۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے فریج کی سہولت نہیں ہے کھانا خراب ہو جاتا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ جواب آنے دیں میں اِس طرح فریج تو نہیں لگوا دوں گا نا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولیات سے متعلق پچھلے دو ہفتوں کی رپورٹ طلب کرلی ، عدالت نے رپورٹ جمع کروا کے کاپی درخواست گزار کے وکلاء کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے