اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان ڈیفالٹرز کے گرد گھیرا تنگ

06 Aug 2024
06 Aug 2024

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان ڈیفالٹرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

حکام کے مطابق ٹریفک پولیس نے 78 ہزار 809 ای چالان ڈیفالٹر گاڑیاں پکڑ کر  2 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول  کیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے اعداد وشمار کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  گزشتہ تین ماہ کے دوران 78 ہزار 809 ای چالان کئے گئے، 54ہزار سے زائد ای چالان ڈیفالٹرز نے اپنے چالان جمع کروا دئیے جن سے  دو کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول کیے گئے۔

ای چالان ڈیفالٹرز کیخلاف  کریک ڈاؤن کے دوران پچاس، ساٹھ، ستر سے زائد ،سینچری اور ڈبل سینچری ای چالان والی متعدد گاڑیاں پکڑی گئیں، مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز بھی حاصل نہیں کرسکتے، پنجاب سیف سٹی اور پولیس خدمت مراکز،ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا ہے، اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی۔

علاوہ ازیں چیف ٹریفک آفیسر  عمارہ اطہر نے ای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دےد یا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے