اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب: جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت قانونی مدد کی فراہمی کا آغاز

06 Aug 2024
06 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ (قانونی مدد) کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں، فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نادار اسیران جو مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے انہیں فری لیگل ایڈ ملے گی، مستحق اسیران اپنے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دیں گے جنہیں وکلاء سے ملوایا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کل 447 وکلاء کو فری لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے، لاہور ڈویژن میں 45، گوجرانوالہ ڈویژن میں 90، راولپنڈی میں 70 وکلاء شامل ہیں۔

اسی طرح فیصل آباد ڈویژن میں 47، ملتان میں 45، سرگودھا میں 24 وکلاء کمیٹیوں میں شامل ہیں جبکہ بہاولپور ڈویژن سے 55، ساہیوال سے 55، ڈی جی خان سے 16 وکلاء کو فری لیگل ایڈ کمیٹی میں شامل  کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے