اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پیرس اولمپکس: پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر بھی ایونٹ سے باہر

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کا ایک اور ایتھلیٹ پیرس اولمپکس میں پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگیا، 25 میٹر ریپڈ پسٹل کے مقابلوں شریک غلام مصطفیٰ بشیر کوالیفیکشن راؤنڈ میں ٹاپ چھ میں جگہ نہ بناسکے۔

پیرس اولمپکس میں شوٹنگ کے 25 میٹر ریپڈ فائر کوالیفکیشن کے دو مراحل میں جی ایم بشیر نے مجموعی طور پر 581 پوائنٹس حاصل کیے اور میڈل راؤنڈ میں جگہ بنانے والے ٹاپ چھ شوٹرز میں جگہ نہ بنا سکے۔پہلے مرحلے میں غلام مصطفیٰ نے 292 پوائنٹس حاصل کیے۔ 8 سیکنڈز کی پہلی سیریز میں 98 پوائنٹس، 6 سیکنڈز کی دوسری سیریز میں 99 پوائنٹس اور 4 سیکنڈز کی سیریز میں جی ایم بشیر نے 95 پوائنٹس لیے۔

دوسرے مرحلے میں جی ایم بشیر نے تین سیریز میں بالترتیب 97، 97 اور 95 کا اسکور کیا جو ان کو ٹاپ 6 میں لانے کےلیے کافی نہ تھا۔ یوں جی ایم بشیر کا اولمپک میں سفر بھی ختم ہو گیا، پیرس اولمپکس کےلیے جانے والے پاکستان کے 7 میں سے 6 کھلاڑی خالی ہاتھ وطن لوٹیں گے۔

اب پاکستان کی میڈل کےلیے تمام تر امیدیں ارشد ندیم سے ہیں جو 6 اگست کو جیولن تھرو کے ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں اور فائنل میں آنے کی صورت میں 8 اگست کو ایکشن میں ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے