اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پاور جنریشن پالیسی 1994ء کو غیر آئینی قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاور جنریشن پالیسی 1994ء کو غیر آئینی قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ نے دائر کی، درخواست میں وفاق، وزارت پانی و بجلی، وزارت توانائی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 1994ء کی پاور جنریشن پالیسی سمیت دیگر پالیسیوں کو غیر آئینی قرار دیا جائے، آئی پی پیز کے ساتھ یکطرفہ معاہدے غیر شفاف، غیر قانونی اور غیر اسلامی ہیں، عدالت آئی پی پیز کی ملکیت سمیت تمام تفصیلات طلب کرے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت ملک میں بجلی پیدا نہ کرنے والے آئی پی پیز کی تفصیلات بھی طلب کرے، مہنگی بجلی آرٹیکل 18 کی خلاف ورزی ہے، متعدد عدالتی فیصلوں میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر پالیسی میٹرز دیکھنے کا اصول طے ہو چکا ہے۔

درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا کہ عوام پر مہنگی بجلی ٹیرف کا بوجھ ہے، درخواست 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے