05 Aug 2024
(لاہور نیوز) شہر لاہور کے افق پر بادلوں کا راج برقرار ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد تک جا پہنچا۔
اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج اور کل بارش برس سکتی ہے۔