اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیا ڈومیسٹک سیزن: پی سی بی کا تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کرانے کا اعلان

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک سیزن 25-2024 میں تین نئے چیمپئنز ٹورنامنٹس کرانے کا اعلان کردیا۔

تینوں فارمیٹس میں چیمپئنز ون ڈے کپ، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ اور چیمپئنزفرسٹ کلاس کپ منعقد ہوں گے، نئے ڈومیسٹک سیزن کاآغاز یکم ستمبر کو چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ سے ہوگا۔

 اس سیزن میں پاتھ وے اور ڈویلپمنٹ سطح پر مجموعی طور پر 13 ہزار میچ کھیلے جائیں گے،  نئے ڈومیسٹک سیزن میں فرسٹ کلاس اور دیگر میچوں کی تعداد بھی بڑھائی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا  ہے کہ ان ٹورنامنٹس کا مقصد ہماری کرکٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانا ہے، ہماری موجودہ رینکنگ پاکستان کی حقیقی صلاحیت کی عکاسی نہیں کرتی، اصل مقام بحال کرنا ہے، پاکستان کرکٹ کے مستقبل سے بہت پرامید ہوں۔

علاوہ ازیں بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کردیاگیا، کیٹیگری ون کے کھلاڑی کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے ملیں گے، پچھلے سیزن میں یہ معاوضہ تین لاکھ روپے تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے