اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلادیش کیخلاف سیریز: قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کو 9 اگست کو طلب کیے جانے جبکہ فٹنس ٹیسٹ 10 اگست کو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کو بھی فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلایا جائے گا، کچھ دستیاب کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پہلے بھی لیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تاحال سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی نہیں ہوسکا ، سینٹرل کنٹریکٹ کو فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی کرکٹرز کے 5 سے 6 مختلف ٹیسٹ ہوں گے اور عالمی معیار کے مطابق کھلاڑیوں کی فٹنس ڈیکلیئر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش اے کے خلاف پہلے 4 روزہ میچ میں ٹیسٹ سکواڈ کے بعض کھلاڑیوں کو کھلایا جائے گا، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اور میر حمزہ کو بھی کھلائے جانے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے