اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے:محسن نقوی

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں  سینیٹر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 5 اگست مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارت نے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کر کے کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کیا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5اگست کو دنیا کے سامنے ناصرف ہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا بلکہ کشمیریوں پر نہ ختم ہونے والے مظالم بھی سب کے سامنے واضح ہوئے، کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کا خصوصی سٹیٹس چھین کر انسانیت کے خلاف جرم کیا اور کشمیری قوم کی شناخت ختم کرنے کی سازش کی، کشمیری نوجوانوں کو روزانہ جعلی مقابلوں اور نام نہاد سرچ آپریشنز میں ماورائے عدالت شہید کیا جا رہا ہے، کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے، بھارت کے تمام تر مظالم کشمیریوں کا جذبہ آزادی ماند نہیں کر سکے، مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے،بین الاقوامی برادری کو کشمیری عوام کی آواز پر بیدار ہونا پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری بھائی اور بہنیں آزادی کی صبح ضرور دیکھیں گے، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی امداد جاری رکھیں گے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے