05 Aug 2024
(ویب ڈیسک) سابق نگران وفاقی وزیر محمد علی کابینہ کا حصہ بن گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے محمد علی کو معاون خصوصی برائے پاور تعینات کردیا، کابینہ ڈویژن نے نئےمعاون خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی محمد علی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، بطور معاون خصوصی محمد علی کی تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا، محمد علی نگران دور میں وفاقی وزیر برائے پاور اور پٹرولیم رہ چکے ہیں۔