اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول تمام بورڈز کیساتھ شیئر کردیا

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول تمام کرکٹ بورڈز کے ساتھ شیئر کردیا۔

ذرائع  کے مطابق  چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کی تجویز بھی منظور شدہ بجٹ میں شامل ہے جبکہ اختتامی تقریب کی تجویز کو بھی بجٹ میں رکھا گیا ہے، آئی سی سی نے تمام تر شیڈول کرکٹ بورڈز اور براڈ کاسٹرز کو بھجوا دیا ہے، تمام بورڈز سے مشاورت کے بعد آئی سی سی تجاویز کو حتمی شکل دے گی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مجوزہ شیڈول میں وارم اپ میچز اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں، افتتاحی تقریب کی منظوری کی صورت میں کرٹن ریزر ایونٹ کراچی میں ہونے کاامکان ہے، چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب لاہور میں منعقد ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں میگا ایونٹ کیلئے لگ بھگ 70 ملین ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی گئی، بجٹ میں سپورٹ پیریڈ میں ہونے والے تمام اخراجات کو شامل کیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی کا سپورٹ پیریڈ 12 سے 18 فروری کو رکھا گیا ہے۔

 چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جانی ہے جبکہ فائنل کا ریزرو ڈے 10 مارچ کو رکھا گیا ہے، سپورٹ پیریڈ کی ونڈو وارم اپ میچز کے لیے رکھی گئی ہے، آئی سی سی تمام ٹیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد وارم اپ میچز کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ دو وارم اپ میچز کھیل سکے گی، وارم اپ میچز کے حوالے سے آئی سی سی تمام ٹیموں سے مشاورت کر رہی ہے، وارم اپ میچز بھی چیمپئنز ٹرافی کے تین شہروں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے، وارم اپ میچز تینوں شہروں کے مین میچز کے وینیوز سے ہٹ کر ہو سکتے ہیں۔

آئی سی سی کی سپورٹ ونڈو میں ٹریننگ سیشنز کا انعقاد ، وارم اپ میچز ،میڈیا ایکٹیویٹی اور تشہیری ایونٹس ہوں گے، سپورٹ پیریڈ میں تمام سرگرمیاں آئی سی سی اور پی سی بی کی مشاورت سے طے ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے