اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

'اپنی چھت، اپنا گھر' پراجیکٹ کے تین ماڈلز کی اصولی منظوری

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 'اپنی چھت، اپنا گھر' پراجیکٹ کے تین ماڈلز کی اصولی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت" اپنی چھت، اپنا گھر" پراجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھے، اجلاس میں  اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی، سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن (ر)اسد اللہ خان نے "اپنی چھت،اپنا گھر" پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پی آئی ٹی بی "اپنی چھت،اپنا گھر" پروگرام کے لئے خصوصی پورٹل تیار کرے گا، خواہش مند افراد گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کراسکیں گے، پروگرام  کے فارمز ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ ایک تا پانچ مرلہ تک کے پلاٹ مالکان گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر گھر کے مالکان کو آسان اقساط پر قرضہ ادا کرنے کی سہولت ملے گی، سرکاری زمین پر گراؤنڈ اور تین منزلہ اپارٹمنٹ کے پروگرام کا پی سی ون منظور ہو گیا جبکہ فزیبلٹی سٹڈی جلد ہوگی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ نجی ہاؤسنگ سکیموں میں تین اور پانچ مرلہ کے گھر "پھاٹا" کے الاٹیز کو ملیں گے، پھاٹا کے الاٹیز نجی ہاؤسنگ سکیم میں گھر لینے پر پانچ سال میں گھر کی اقساط ادا کریں گے، حکومت پنجاب نجی ہاؤسنگ سکیم میں گھر کی لاگت کا بوجھ کم کرنے کے لئے سبسڈی دے گی۔

اس موقع پر مزید بتایا گیا کہ کسی بھی شہر یا گاؤں میں 70 ہزار پلاٹ مالکان قرض لے سکیں گے، پانچ مرلہ تک پلاٹ کے مالک کو گھر بنانے کے لئے بلا سود قرض ملے گا۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے"اپنی چھت، اپنا گھر" پراجیکٹ کے تین ماڈلز کی اصولی منظوری دے دی، وزیر اعلیٰ نے پلاٹ پر قرض حاصل کرنے والوں سے سروس چارجز لینے سے بھی روک دیا، مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

 "اپنی چھت، اپنا گھر"پروگرام کے پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل گھر تیار کرلئے گئے، مریم نواز نے  ماڈل گھروں کے نقشے میں لیونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی سہولت کے لئے ٹال فری نمبر متعارف کروانے کا بھی حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے