اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٰادارہ شماریات کا گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.12 فیصد کمی کا دعوی

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 18.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر پیاز 86 فیصد، دال چنا 42 اور خشک دودھ 32 فیصد مہنگا ہوا۔ دال مونگ کی قیمت 30 فیصد اور لہسن کی 28 فیصد بڑھی۔

اس دوران گیس چارجز میں 570 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کپڑے اور جوتے 25 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 32 فیصد جبکہ کوکنگ آئل تقریباً ساڑھے 3 فیصد سستا ہوا۔

گھی 10 فیصد، انڈے 8 اور مرچ 7 فیصد تک سستی ہوئی۔ گزشتہ ہفتے دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے چارجز میں کمی آئی۔ ایک سال کے دوران چھوٹے طبقے کیلئے بجلی چارجز میں تقریباً ساڑھے 15فیصد تک کمی ہوئی اور اس کی بنیادی وجہ فیول پرائس چارجز اور فکسڈ چارجز میں کمی بتائی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے