اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈاکٹر شاہد صدیق کا قتل، فائرنگ کے واقعے میں ملوث سفید گاڑی کی نشاندہی کر لی گئی

03 Aug 2024
03 Aug 2024

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے معاملے پر اہم پیش رفت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث سفید گاڑی کی نشاندہی کر لی گئی، ڈاکٹر شاہد صدیق پر فائرنگ کرنے والے شخص سمیت چار افراد موقع پر موجود تھے، ملزمان جائے وقوعہ سے کار میں فرار ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملحقہ علاقوں کی جیو فینسنگ کرائی جا رہی ہے، مقتول کے بیٹے کا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ویلنشیا ٹاؤن میں پی ٹی آئی کے فاؤنڈر ممبر ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کیا گیا تھا، مقتول نجی ہسپتال کے مالک بھی تھے، نامعلوم حملہ آوروں نے ڈاکٹر شاہد صدیق کو 4 گولیاں ماری تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے