اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب : سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3دہشتگرد گرفتار

03 Aug 2024
03 Aug 2024

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظرمحکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 78 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 3دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق یہ کارروائیاں  فیصل آباد ، جہلم، چکوال میں کی گئیں ،اس دوران فیصل آباد سے داعش کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد ، 3 ڈیٹونیٹر ، 8 فٹ حفاظتی فیوز وائر، 2 آئی ای ڈی بم ، گولیاں اور اسلحہ ، موبائل فون اور نقدی برآمدکرلی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عبدالوہاب ، سیف اللہ، خرم عباس کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے میں 952 کومبنگ آپریشنز کے دوران 506 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 32056 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق  سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے