03 Aug 2024
(لاہور نیوز) تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں دیار غیر سے پاکستان آئے سائیکل سوار سیاح کو لوٹ لیا گیا۔
27 سالہ سیاح برگ فلورائن جرمنی سے تعلق رکھتا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے اطراف میں کیمپنگ کررہا تھا کہ اچانک 2 مسلح افراد نے آکر اس کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔
متاثرہ جرمن شہری نے کہا کہ ڈاکو اس کا مہنگا موبائل ، نقدی اور 5 لاکھ پاکستانی روپے مالیت کا کیمرہ لے کر فرار ہوگئے ، عینی شاہدین نے فوری طور پر رینجرز ہسپتال منتقل کیا جہاں رینجرز کی جانب سے متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
متاثرہ جرمن شخص نے الزام لگایا ہے کہ پٹرولنگ کرتے ڈولفن سکواڈ کو اطلاع دی مگر انہوں نے رقم کا مطالبہ کردیا۔
متاثرہ شخص کی عینی شاہدین کے ہمراہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں واردات کی درخواست جمع کروائی جارہی ہے۔