اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم صحافیوں کی آواز بڑے ایوانوں میں پہنچائیں گے: گورنر پنجاب

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے ہم صحافیوں کی آواز بڑے ایوانوں میں پہنچائیں گے۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے 75ویں یوم تاسیس پر لاہور پریس کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے، انہوں نے اپنے خطاب میں تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کا اور صحافی کا یکساں کردار ہے، جمہوریت کی بحالی کیلئے جس طرح ہمارے قائدین نے مشکلات کا سامنا کیا ، اسی طرح صحافیوں نے بھی اس کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی اور ہماری پارٹی کی جدوجہد کی تاریخ ملتی جلتی ہے، ہم آئندہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، ملک کے لئے آپ کی بھی قربانیاں ہیں اور ہماری بھی، ملک کے حالات مخدوش ہیں جنہیں بہتر کرنے کیلئے ہم نے مل کر کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج بھی خود کو ایک ورکر سمجھتا ہوں جو گلی محلوں میں سے ہوتا ہوا اس منصب تک پہنچا ہے، آپ دن میں دس بار بھی مجھے بلائیں گے تو میں آپ کے پاس چلا آؤں گا۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ 97 سے جو لوگ میرے ساتھ ہیں ان کو میں جنگ بدر کا ساتھی کہتا ہوں، وہ لوگ جب میرے پاس آتے ہیں تو میں شکر ادا کرتا ہوں کہ یہ کم از کم اپنی فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں، مجھے امید ہے کہ آپ بھی مجھے اپنی فیملی کا حصہ سمجھیں گے، آپ کے جو بھی مسائل ہیں اور جہاں پر آپ کی آواز بلند کرنی ہو گی ہم پہنچیں گے۔

تقریب سے صدر پی یو جے زاہد رفیق بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین ہمیشہ سے قلم مزدوروں کی آواز رہی ہے اور میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے، ہمارا ماضی ہمارے مستقبل کا آٸینہ دار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے