اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکارہ آئمہ بیگ نے ملک چھوڑ کرجانے کی وجہ بتا دی

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اپنے ملک چھوڑ کا جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں کا جواب دیدیا ہے۔

آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام  سٹوریز میں لکھا تھا کہ ’بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی‘ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ کر جانے سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔

آئمہ بیگ نے اپنی سٹوریز میں لکھا تھا کہ اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے ملک چھوڑ کرجانے سے متعلق چہ مگوئیاں کا جواب دیدیا

انہوں نے لکھا کہ وہ معمول کے طور پر ایک، دو ہفتوں اور چند مہینوں کیلئے نہیں بلکہ ایک لمبے عرصے کیلئے ملک سے باہر جارہی ہیں، ملک چھوڑنے پر خوش نہیں لیکن یقین ہے کہ اللہ سب کچھ ٹھیک کردے گا۔

آئمہ بیگ کی سٹوریز کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصرے شروع ہوگئے تھے کہ آئمہ بیگ ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہیں۔

بعد ازاں آئمہ بیگ نے دبئی ائیرپورٹ پر بنائی گئی متعدد ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ نہ تو وہ ملک چھوڑ رہی ہیں اور نہ ہی موسیقی کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔

گلوکارہ نے واضح کیا کہ وہ کچھ عرصے کیلئے کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہی ہیں۔

آئمہ بیگ نے بتایا کہ وہ سب سے پہلے عمرے کی سعادت حاصل کریں گی، اس کے بعد وہ اپنے کام کے سلسلے میں کچھ عرصے تک بیرون ملک رہیں گی لیکن وہ مستقل طور پر ملک نہیں چھوڑ رہی ہیں۔

گلوکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ موسیقی سے دور نہیں ہو رہیں بلکہ جلد ہی ان کا اوریجنل میوزک البم بھی ریلیز ہونے والا ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے