اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہارگئے

01 Aug 2024
01 Aug 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق نشاط کالونی کے علاقے میں نامعلوم شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا، بارش کے باعث بجلی کے کھمبے میں کرنٹ آگیا ، جس کے نتیجے میں 30 سالہ نا معلوم  شخص موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ امدادی ٹیموں نے متوفی کی لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا، تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

ادھر   تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں کرنٹ لگنے سےایک شخص جاں بحق  ہو گیا، متوفی گھر سے تندور پر جانے کیلئے نکلا تھا کہ گلی سے گزرتے ہوئے بجلی کے پول کو ہاتھ لگ گیا اور اسے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا۔

متوفی کو اپنی مدد آپ کے تحت جنرل ہسپتال لایا گیا مگر ہسپتال لانے سے پہلے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے