(ویب ڈیسک)ماہرین نے جوڑوں کے درد کو کم کرنے کیلئے کے لیے ایک سستے اور غیر روایتی طریقے کی طرف نشاندہی کی ہے، متاثرہ جگہ پر بندگوبھی کے پتوں کو لپیٹ لینا۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین نے بتایا کہ بند گوبھی کے پتوں کو کچھ ثقافتوں میں سوزش اور درد دونوں کو کم کرنے کے لیے ایک بنیادی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پتوں میں ممکنہ انسداد سوزش کی خصوصیات کے ساتھ مختلف مرکبات ہوتے ہیں۔ پتے عام طور پر ٹھنڈا ہونے کے بعد متاثرہ جوڑوں پر لگائے جاتے ہیں۔
تحقیق میں پتا چلا ہے کہ بند گوبھی کے پتوں کا متاثرہ جگہ پر ایک گھنٹے تک کمپریس رکھنا گھٹنوں کے افعال کو بہتر بنانے اور اوسٹیو ارتھرائٹس کے مریضوں میں درد کو ک کرنے کیلئے 20 منٹ تک کولنگ جیل پیڈ رکھنے کے مترادف ہے۔
اوسٹیو ارتھرائٹس، جوڑوں کی ایسی حالت ہے جس میں ہڈیوں میں وقت کے ساتھ ساتھ انتہائی کمزوری آجاتی ہے۔ یہ دنیا بھر میں جوڑوں کے درد کی سب سے عام شکل ہے۔