اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلئے متحرک، سپلائی چین میکنزم مؤثر بنانے کی ہدایت

29 Jul 2024
29 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کے لئے متحرک ہو گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نرخ اور سپلائی چین میکنزم سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کیا، خصوصی اجلاس میں سپلائی چین میکنزم اور اشیاء خورونوش کے نرخ پر تفصیلی بریفنگ لی، صوبے بھر میں سپلائی چین میکنزم کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔

مریم نواز شریف نے اشیاء خورونوش کے نرخ مناسب رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بے جا بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، بنیادی اشیاء ضروریہ کے نرخ عوام کی پہنچ میں ہونے چاہئیں، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا میکنزم درست کرنے سے مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول ممکن ہو گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے سسٹم کو بہتر بنانے سے اخراجات میں مزید کمی ہو گی، بحران اور کمی کی صورتحال سے بچنے کے لئے سپلائی چین میکنزم کو فول پروف بنایا جائے۔

سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین، چیف سیکرٹری، متعلقہ سیکرٹریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے