اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عدالتی کندھے استعمال کرکے کوئی چی گویرا اور نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتا:عظمیٰ بخاری

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عدالتی کندھے استعمال کر کے کوئی چی گویرا اور نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا خط عدالتی ہتھوڑے کے نیچے چھپنے کی ناکام کوشش ہے، گیدڑ کو جب موت نظر آتی ہے تو وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ   جوڈیشل کمیشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں، 9 مئی کی ناکام بغاوت کی ویڈیوز،  تصاویر اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں، 9 مئی کی ناکام بغاوت ملک کے خلاف ایک سازش تھی، اس بغاوت کے تمام کردار اس کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کون ہیں حقیقت عیاں ہوچکی۔

صوبائی اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن کیلئے عدالت جانا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے، فتنہ خود بھی 9 مئی کی بغاوت کا اعتراف کرچکا، سلمان اکرم راجہ نے بھی اس کی تصدیق  کردی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بھاگ فتنہ بھاگ کہاں تک بھاگے گا، 9 مئی تمہارا پیچھا کرے گی، عدالتی کندھے استعمال کرکے کوئی چی گویرا اور نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے