اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ مزید بڑھایا جائے: گورنر پنجاب

28 Jul 2024
28 Jul 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی مری میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے گورنر پنجاب کو ادارے کے بارے تفصیلی بریفنگ دی، گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا ویژن عام آدمی کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں مستحق خاندان مستفید ہورہے ہیں۔

سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سطح غربت سے نیچے زندگی گزار نے والے افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ مزید بڑھایا جائے تاکہ زیادہ مستحق خاندان اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پسماندہ علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کو مالی امداد ملنے کے حوالے سے مشکلات کو دور کیا جائے۔

چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پورے ملک میں مستحقین میں میرٹ کی بنیاد پر مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، زیادہ مستحقین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے