اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ہمارا وژن پنجاب کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہب میں تبدیل کرنا ہے: مریم نواز

27 Jul 2024
27 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ہواوے کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ژو شاؤننگ نے ملاقات کی، ڈیجیٹل گروتھ کے لیے سٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن میں ہواوے کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں نواز شریف سمارٹ سٹی سمیت ممکنہ شعبوں میں تعاون ، ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گورننس، عوامی خدمات اور معاشی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وژن پنجاب کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہب میں تبدیل کرنا ہے۔

ہواوے ڈپٹی چیف نے پنجاب کے تکنیکی اقدامات میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تکنیکی اختراعات اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سینیٹر پرویز رشید ،ایڈیشنل سیکرٹری سارہ حیات اور دیگر بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے