اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیف سٹیز ن لیگ کا شاہکار منصوبہ، جلد پنجاب میں پھیلا دیں گے: مریم نواز

26 Jul 2024
26 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیف سٹیز منصوبہ ن لیگ کا شاہکار ہے جسے پنجاب میں پھیلا دیں گے۔

سیف سٹی اتھارٹیز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز میں آج دوبارہ آ کر بہت اچھا لگا ، آپ کی پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں جو شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز نے میری توقعات سے بڑھ کر کام کیا، سیف سٹیز کی وجہ سے قیام امن میں بہتری آ رہی ہے اور اس کی سروسز وقت گزرنے کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے، سیف سٹیز منصوبہ پورے ملک میں لے کر جائیں گے ، آئندہ چند ماہ میں 18 شہروں میں سیف سٹیز منصوبے لگائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے سیف سٹیز اتھارٹی جیسا پائلٹ پراجیکٹ لاہور میں شروع کیا ، شہباز شریف سے کہوں گی کہ اس منصوبے کو جلد ازجلد پورے پنجاب میں پھیلا دیں، مجھے یقین ہے کہ شہباز شریف کے اس پراجیکٹ سے یہاں کے عوام بے حد خوش ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے تین ماہ قبل ویمن اور چلڈرن ورچوئل منصوبے کا بھی آغاز کر دیا گیا، ڈولفن فورسز کے 1200 اہلکار اور 15 کے اہلکار اس کے ساتھ منسلک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لئے سیف سٹی کال بیک سروس شروع کی گئی ہے، عوام کی خدمت کے لئے 15 کی طرف سے 18 ہزار فون کالز کی گئیں، جس پر فوری رسپانس دیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ چند روز قبل یہاں کی خواتین ملازمین سے بات چیت ہوئی ، جنہوں نے بتایا کہ انہیں ہاسٹل کا مسئلہ درپیش ہے، اس کے حل کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں گے ، عوام کی فلاح وبہبود ہماری ترجیح ہے،  پنجاب ترقی میں لیڈ کر رہا ہے، خدمت میں بھی ریکارڈ بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے