اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دیدی

26 Jul 2024
26 Jul 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی، چیف سیکرٹری،سیکرٹری زراعت اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ 25 ایکڑ اراضی کے مالک کاشتکار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کے اہل ہوں گے ،سولرائزیشن پراجیکٹ کے لئے کاشتکار کو صرف 33فیصدادائیگی کرنا ہو گی،بزرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی67فیصد ادائیگی حکومت کرے گی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں 7ہزار ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل کئے جائیں گے ،وفاقی حکومت کے اشتراک سے دوسرے مرحلے میں مزید 10ہزار ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل ہوں گے، ڈیزل سے ٹیوب ویل چلانے پر فی ایکڑ اخراجات 3ہزار، بجلی سے 1500روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ سولر انرجی سے ایک ایکڑ کی آبپاشی پر صرف 50روپے خرچ ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویجیٹیبل فارمرزکے لئے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹماٹر، پیازسمیت دیگر ضروری سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ کا پائیدار سسٹم وضع کیا جائے، کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں گے اور ان کو سولر پینل دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں مزید کہا ہے کہ ڈیزل اورمہنگی بجلی سے چھٹکارا ملنے پر فصل کی لاگت میں کمی آئے گی، کسان خوشحال ہوگا تو پنجاب خوشحال ہوگا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے