24 Jul 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان شوٹنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئیں۔
حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر شوٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دوران شوٹنگ جلنے سے بچ گئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کالے رنگ کا لباس زیب تن کیے کالے گھوڑے کے ساتھ ساحل کنارے اپنی شوٹنگ میں مصروف ہیں، شوٹنگ کے دوران اداکارہ مشعل کے پاس پہنچیں تو انہیں تپش محسوس ہوئی جس سے وہ فوری وہاں سے دور ہوگئیں۔
اس دوران اداکارہ نے اپنی حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے گھوڑے کو بھی فوری آگ کے پاس سے ہٹایا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جلنے سے بچ گئی تھی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر بھی کی تھی۔