اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نصیبو لال کے کنسرٹ میں بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کی حیران کن انٹری

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کے لائیو کنسرٹ میں بھارتی پنجابی گلوکارہ و اداکارہ سُنندا شرما کی سٹیج پر انٹری دیکھ کر مداح حیران ہوگئے۔

حال ہی میں نصیو لال نے اپنے انٹرنیشنل مداحوں کے لیے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا تھا، یہ کنسرٹ برطانیہ میں منعقد ہوا تھا جس میں مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

اس کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے جس میں گلوکارہ سٹیج پر پرفارم کررہی ہوتی ہیں کہ اسی دوران، اچانک بھارتی گلوکارہ سُنندا شرما کی انٹری ہوجاتی ہے۔

سُنندا شرما مداحوں کے درمیان سے نکل کر پُرجوش اندار میں سٹیج پر آتی ہیں اور لائیو پرفارمنس کے دوران ہی نصیبو لال کے گلے لگ جاتی ہیں۔

نصیبو لال خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سُنندا شرما کی تعریف میں کہتی ہیں کہ یہ بہت ہی اچھی گلوکاری کرتی ہیں اور آج یہ میری حوصلہ افزائی کے لیے یہاں آئی ہیں۔

بھارتی گلوکارہ کہتی ہیں کہ جس طرح کسی لڑکے کو لڑکی سے عشق ہوتا ہے، بالکل اُسی طرح مجھے بھی نصیبو لال جی سے عشق ہے۔

بھارتی گلوکارہ نے مزید کہا کہ مجھے جیسے ہی معلوم ہوا کہ برمنگھم میں نصیبو لال کا کنسرٹ ہورہا ہے تو میں لندن سے بھاگتی ہوئی یہاں آئی کیونکہ یہ میں کنسرٹ چھوڑ نہیں سکتی تھی۔

واضح رہے کہ سنندا شرما نے اپنے گانے ‘بلی آکھ’ سے موسیقی کی دُنیا میں قدم رکھا تھا جبکہ بالی ووڈ میں اُن کا پہلا گانا ‘تیرے نال نچنا’ تھا۔

اُن کے مقبول گانوں میں تیرے نال نچنا، میں ممی نو پسند، دوجی وار پیار اور اڑ دی پھراں سمیت دیگر گانے شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے