اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گھومنے پھرنے پر تنقید، ندا یاسر اور شوہر کا ٹرولرز کو کرارا جواب

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی، ٹی وی میزبان ندا یاسر اور اُن کے شوہراداکار و ہدایتکار یاسر نواز ایک بار پھر کڑی تنقید کی زد میں آ گئے۔

حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کرنے والی ندا یاسر اور یاسر نواز، ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں اپنی چھٹیاں گزار رہے ہیں، یہ جوڑا اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے بیرون ملک سفر کے وی لاگز بھی اپلوڈ کررہا ہے جنہیں دیکھ کر صارفین غصے سے آگ بگولا ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ندا یاسر حج کے دنوں میں باحجاب ہوتی تھیں لیکن اُنہوں نے حج سے واپس آنے کے بعد حجاب چھوڑ دیا ہے اور وہ سوئٹزرلینڈ میں بھی حجاب کے بغیر ہی گھوم رہی ہیں۔

اب ندا یاسر اور یاسر نواز نے اپنے وی لاگ میں صارفین کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اُنہیں ٹرولنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز سے پوچھا کہ اگر ہم حج کے بعد اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے حسین قدرتی مناظر دیکھنے آگئے ہیں تو ہم نے اس میں کیا غلط کیا؟ لوگ ہمیں کیوں ٹرول کررہے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں یاسر نوز نے کہا کہ لوگوں کا کام ہی تنقید کرنا ہے، ہم تو اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے خوبصورت اور دلکش نظارے دیکھنے آئے ہیں۔

ندا یاسر نے کہا کہ ہم پورا سال کام کرتے ہیں تو کیا ہمیں یہ حق حاصل نہیں کہ ہم بھی فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کے لیے قدرتی مناظر کا رُخ کریں؟

اداکار نے مزید کہا کہ لوگوں نے جتنی ٹرولنگ کرنی ہے وہ کریں، ہم تو حسین مناظر کو انجوائے کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے