اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں نے رنگ جما دیا

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں نے رنگ جما دیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کل سے شروع ہونے والے بارشوں کے سپیل کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں  علی الصبح بوندا باندی ہوئی جس کے باعث موسم میں خوشگوار تبدیلی آگئی۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں گگومنڈی ،عارف والا، بہاولنگر،حجرہ شاہ مقیم اور رینالہ خورد سمیت  گردونواح میں موسلا دھار بارش سے  نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ، راولپنڈی اور کراچی میں بھی بادل جم کر برسےجس سے جل تھل ایک ہو گیا اور درجہ حرارت میں کمی آنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا  سپیل 25 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق  لاہور کا موسم آج بھی ابر آلود رہنے کا امکان  ہے جبکہ حبس اور گرمی کی شدت بھی موجود رہے گی، دن کے مختلف اوقات میں بوندا باندی کا امکان  ہے جبکہ رات گئے کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق شہر کا  کم سے کم درجہ حرارت 29 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی تک جاسکتا ہے،گزشتہ روز کے مقابلے آج ہوا کم رفتار سے چلے گی جبکہ آئندہ چند روز بھی موسم ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے