اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فائرنگ اور تشدد سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

24 Jul 2024
24 Jul 2024

(لاہور نیوز) فائرنگ اور دیگر واقعات میں بچے سمیت 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقے میں جامن توڑنے پر زمیندار نے بچے کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے متاثرہ خاندان کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب خانیوال کے علاقے کبیروالا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کی جان لے لی، مقتول کی شناخت 40 سالہ محمد رفیق کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، تفتیش بھی شروع کر دی گئی۔

ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ہیئر میں سبزی والا پل کے قریب جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے