اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی نے پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 14 مخصوص نشستوں کیلئے فہرست تیارکرلی

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے خواتین کی 14 مخصوص نشستوں کیلئے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے فہرست تیار کرلی ۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی صدر کنول شوزب، سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ اور جنرل سیکرٹری وومن ونگ روبینہ شاہین کے نام زیرغور ہیں۔ 

سابق صدر شمالی پنجاب سیمابیہ طاہر ، فرخندہ کوکب اور صدر وومن وسطی پنجاب شہناز طارق کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔

اسی طرح جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر مصباح ظفر ، سابق رکن قومی اسمبلی روبیہ جمیل اور فروری 2024 کے عام انتخابات میں سیالکوٹ سے امیدوار ریحانہ ڈار کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جبکہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے پنجاب سے خدیجہ شاہ، سابق صدر خواتین ونگ راولپنڈی فرح آغا ، سابق صدر خواتین ونگ وسطی پنجاب ڈاکٹر نوشین حامد کا نام بھی شامل کیاگیا ہے ۔

سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی اہلیہ رابعہ چیمہ اور فردوس ریحانہ کا نام بھی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل ہے جس کی حتمی منظوری بانی تحریک انصاف دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے