اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانےکا فیصلہ

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی آج احتجاجاً بھوک ہڑتال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے لگایا جائے گا، بھوک ہڑتالی کیمپ کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کریں گے، آج علامتی بھوک ہڑتال ہوگی جبکہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف ردعمل بھی دیا جائے گا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر سمیت تمام ارکان پارلیمنٹ بھوک ہڑتال کریں گے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک ہوں گے، دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

 بھوک ہڑتالی کیمپ میں ارکان پارلیمان کو پارٹی وفاداریاں نہ بدلنے پر مقدمات کی دھمکیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا ، پی ٹی آئی کےمطالبات تسلیم نہ ہونے پر بھوک ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خود بھی بھوک ہڑتال کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے