شہرکی خبریں
آصف زرداری کی سالگرہ: پیپلز پارٹی نے مینار پاکستان پر تقریب کیلئے اجازت مانگ لی
22 Jul 2024
22 Jul 2024
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر مینار پاکستان پر 'یوم صدر' تقریب منانے کے لئے اجازت طلب کر لی۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے اجازت نامہ کی درخواست جمع کروا دی گئی، ذرائع کے مطابق درخواست میں 25 جولائی کی رات کو آتش بازی اور کیک کاٹنے کی تقریب کی اجازت مانگی گئی ہے۔
درخواست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروائی، پی پی پی نے 1000 لوگوں کے لئے کرسیاں اور شامیانے لگانے کے انتظامات کی اجازت مانگی ہے۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں میوزیکل نائٹ کے حوالے سے بھی اجازت مانگی گئی ہے۔