شہرکی خبریں
چیف الیکشن کمشنر، چاروں ارکان کیخلاف ریفرنس تیار کرنیکی ذمہ داری علی ظفر کے سپرد
21 Jul 2024
21 Jul 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی۔
پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کو ریفرنس کی تیاری کی ذمہ داری سونپ دی، چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبائی ارکان کیخلاف ریفرنس جوڈیشل کمیشن میں دائر کیا جائے گا۔
ریفرنس میں انتخابی نشان کے کیس کی غلط تشریح، مبینہ دھاندلی اور ٹریبونلز میں تبدیلیوں کو بدنیتی قرار دیا جائے گا۔