اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال

21 Jul 2024
21 Jul 2024

(لاہور نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج ملک میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف ہوگا، احتجاج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے ہو گا،پاکستان کے ہر طبقے کو احتجاج میں شریک ہوناچاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر دیا ہے، میرا عوام کے لیے پیغام ہے آپ نے اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہے، عوام نے آئندہ جمعہ کے احتجاج کو کامیاب کرنا ہے،جی ڈی اے سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، ارکان قومی اسمبلی کی خریداری کے لیے بڑی بڑی آفرز ہورہی ہیں، ہمارے ارکان اسمبلی کو دباؤ میں لاکر وفاداریاں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 26 جولائی جمعہ کے روز ہی جماعت اسلامی پاکستان نے بھی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج و دھرنے کی کال دے رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے